خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کی منظوری، نئے چہروں کی انٹری

پشاور (نمائندہ خصوصی) — خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وزرا کے ناموں کی سمری پر دستخط کر دیے، جس کے بعد کابینہ میں شامل اراکین کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ نئے وزرا میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، اور عاقب اللہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد، اور ارشد ایوب کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق بونیر سے ریاض خان، فخر جہاں اور تاج محمد ترند کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ نئی کابینہ صوبے کے مختلف اضلاع اور جماعتوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ توقع ہے کہ کابینہ کے اراکین آئندہ ہفتے حلف اٹھائیں گے۔