139

خونی سواری نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو بھائی جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق چک بیلی خان روڈ میلم کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو بھائیوں کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا ذرائع کے مطابق چوٹیں شدید آنے کی وجہ سے دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے واقعہ میں ایک جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد علی ولد قاضی حفیظ الرحمن سکنہ محلہ کڑولی وارڈ نمبر چھ گوجرخان سے ہوئی جبکہ دوسرے نوجوان کانام معلوم نہ ہو سکا ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں سگے بھائی تھے جو موٹرسائیکل نمبری آر آئی آر 3180پر جارہے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں