کلرکہار فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کلرکہار کی لیڈی ڈاکٹر نین فاطمہ سمیت انکی والدہ، تین بھائی،دو سالہ انکا بیٹا کار حادثہ میں چھ افراد جاں بحق ہو گے۔۔تفصیل کے مطابق، فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کلرکہار میں ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹر نین فاطمہ، اسکی والدہ یاسمین اظہر، بھائی انجینئر عدنان حسین خان، انجینئر کرار حسن خان، اسرار حسن خان، انکا دو سالہ بیٹا ایک ہی فیملی کے چھ افراد جاں بحق ہو گے ،کلرکہار سے گلگت اپنے گاؤں جلال آباد جا رہے تھے کہ کار کوہستان کے پہاڑی علاقے میں گاڑی گہری کھائی میں گر گی حادثہ اتنا شدید تھا کی تمام افراد موقع پر جاں بحق ہو گے،یاد رہے لیڈی ڈاکٹر نین فاطمہ کے والد بھی ڈاکٹر اظہر حسن خان بھی فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کلرکہار میں بےہوشی) انستیھٹک کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ،گاوں میں انکے والد کی وفات ہوئی تمام فیملی فوتگی پر جا رہے تھے،کہ دوران سفر حادثہ پیش آیا،اور ڈاکٹر اظہر حسن کا پورا خاندان لقمہ اجل بن گیا۔۔
261