133

خود کو طالبان ظاہر کر کے بھتہ مانگنے والے دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،خود کو طالبان ظاہر کرکے شہری سے بھتہ مانگنے والے 02 ملزمان گرفتار،ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل،موبائل فونز اوراسلحہ برآمد،ملزمان نے چند یوم قبل شہری کے گھر کے گیٹ پر فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے کال اور میسجز کرکے 50لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے خود کو طالبان ظاہر کرکے شہری سے بھتہ مانگنے والے 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کی شناخت نیاز اور نصیر کے ناموں سے ہوئی، ملزمان نے چند یوم قبل شہری کے گھر کے گیٹ پر فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے کال اور میسجز کرکے 50لاکھ روپے بھتہ مانگا،ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل،موبائل فونز اوراسلحہ برآمدہوا، ملزمان سے برآمد ہونے والا موبائل چند روزقبل شہری سے چھینا گیا تھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں