304

خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے لوٹنے والا نوسر بازگرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی، خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس کوشعیب خان نے درخواست دی کہ ملزم ماجد جہانگیر نے اسے حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے آکشن سے 02 عدد گاڑیاں دلوانے کے لیے رقم ہتھیالی، سول لائنز پولیس نے شعیب خان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا،سول لائنز پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے والے ملزم ماجد جہانگیر کو گرفتار کر لیا،ایس پی پوٹھوہار کی ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوسر بازوں اور جعلسازوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں