محکمہ موسمیات نےبارشوں کی نوید سنا دی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی میں کہا گیا ہےکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔27 دسمبر کی رات سے 29 دسمبر تک کوئٹہ، زیارت ، چمن لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،29 دسمبر سے اسلام آباد ، مری، گلیات، کوہاٹ ،سرگودھا اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی اور درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،سکھر ،لاڑکانہ، گوجرانولہ ،فیصل آباد ،ملتان رحیم یار خان اور بھکر میں ہلکی بارش کا امکان ہے،برفباری پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کی امدورفت میں خلل جس باعث بن سکتی ہے، شہری احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔
119