تھانہ شالیمار پولیس ٹیم کی کاروائی , خطرناک گینگ کے تمام ملزمان گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم مبلغ 4.05 ملین روپے برآمد کر لی۔10 اگست کو ایک معروف ادارے کا گارڈ اور اکاؤنٹنٹ بینک میں نقد رقم جمع کرانے جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ واردات انتہائی منظم اور پیشہ ور طریقے سے کی گئی۔ایس پی صدر کامران عامر خان، SDPO رمنا، SHO شالیمار معہ ٹیم نے انتھک کوششوں سے ایک بلائنڈ کیس میں ملوث تمام ملزمان کو انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کرکے لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ و موٹر بھی سائیکل برآمد کر لیا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور دوران انٹروگیشن متعدد دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔
126