مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) نتھیا گلی میں سیاح خاتون نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک آفیسر پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ایسے میں سیاح خاتون اور مرد کے ٹریفک اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس صورت حال میں متعلقہ ٹریفک وارڈن نے تھانہ ڈونگا گلی میں ایف آئی آر درج کروائی مگر بااثر خاتون کے خلاف کاروائی کے بجائے ڈی پی اور ایبٹ آباد نے ٹریفک آفیسر کو ہی معطل کر دیا ایسے میں بااثر خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی علی خان کے خلاف بھی انکوائری شروع ہو گئی ہے۔فرائض منصبی کی ادائیگی پر ٹریفک آفیسر کی معطلی پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے اہلکاروں میں سخت عدم تحفظ اور مایوسی پائی جا رہی ہے۔واقعہ کے نتھیا گلی میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران پیش آیا تھا۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ با اثر خاتون کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.