گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) حکیم عبدالروف کیانی کی کتاب ”درد کا آخری طواف“ کی تقریب رونمائی،صدارت پروفیسر منور ہاشمی نے کی،مہمان خصوصی ڈاکٹر شہنشاہ بابر،ڈاکٹر نثارترابی تھے،معروف کمپیئر مبین مرزا نے نظامت کی۔ تفصیلات کے مطابق نامور افسانہ نگا ر حکیم عبدالروف کیانی کے نئے افسانوی مجموعے ”درد کا آخری طواف“ کی تقریب رونمائی ہوئی جسکی صدارت پروفیسر ڈاکٹر منور ہاشمی نے کی جبکہ راولپنڈی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات جناب ڈاکٹر شہنشاہ بابر، پروفیسر نثار ترابی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے،پروگرام کی خاص بات لاہور سے تشریف لائے لاہور یونیورسٹی کے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تیمور الرحمن کی اپنے مشہور زمانہ ”لال بینڈ“ کے ہمراہ شرکت تھی،انھوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صوفیانہ کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا، تقریب سے ڈاکٹر کامران خان،وقار احمد،فہیم ذوالفقار،شکور احسن،ڈاکٹر شہنشاہ بابر اورڈاکٹر نثار ترابی نے کتاب ”درد کا آخری طواف“ پر اپنے اپنے مضامین پیش کئے۔ پروفیسر منور ہاشمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اہل گوجرخان بہت خوش قسمت ہیں کہ جن کو ایک بہت بڑا افسانہ نگار میسر ہے۔ اس تقریب میں سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلا،شعراء،ادباء، ڈاکٹرزاورصحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔
264