232

حکومت کا 25 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت کا ملک بھر میں 25 مئی کو عام تعطیل کا اعلان ۔25 مئی کو یوم تکریم شہداء کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے بعد ملک بھر میں افواج پاکستان کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے شہداء کی یادگاروں پر حملوں کے بعد واقعا ت کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے 25 مئی کو یوم تکریم شہداء منانے کا اعلان بھی کیا تھا اس موقع پر انھوں نے شہداء کی فیملیز سے ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا حکومت پاکستان نے 25 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں