168

حکومت کا شہریوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق 50 سال یا اُس سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء نے کہا ہے کہ بوسٹر ویکسین کل سے لگائی جائے گی۔ڈی ایچ او اسلام آباد نے مزید کہا کہ بوسٹر ویکسین سائنو فارم، سائنوویک اور فائزر کی لگائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں