حکومت نے ملک بھر میں سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 ئکا نام دیا گیا ہے ، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے نئی پالیسی کی منظوری دے دی ۔نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے ، صارفین سے سولر معاہدے کی مدت 7 سال سے کم کرکے 5 سال کر دی گئی ، نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولرصارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ فی یونٹ قیمت 11 روپے کے لگ بھگ ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلوواٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا، پہلے گھریلو ،صنعتی و کمرشل صارفین 25 کلوواٹ تک کو لائسنس سے استثنیٰ تھا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.