اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعظم نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) پالیسی کا اجرا کردیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ بینکوں سے چھوٹے تاجروں کو قرض مشکل سے ملتا تھا لیکن پالیسی کے اجرا سے چھوٹے تاجروں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرخ فیتہ ہمارے ملک میں بہت بڑا مسئلہ ہے، ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک نیچے آیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی اور جو بھی رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف کارروائی کریں گے، ایس ایم ای کا جی ڈی پی میں بہت اہم کردار ہے، ایس ایم ایز کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نوجوانوں کی آبادی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے، نوجوان نسل کو پوری طرح تعاون فراہم کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مانتا ہوں ملک میں مشکل وقت ہے، کورونا جیسے بحران کا کسی حکومت نے سامنا نہیں کیا تھا اور پاکستان سمیت پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے لیکن آنے والے دنوں میں دیکھیں گے اقدامات کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
126