195

حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو بڑا تحفہ دیدیا

راولپنڈی / اسلام آباد کے شہریوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح 7 بجے بلیو اور گرین لائین میٹروبس سروس کا افتتاح کیا۔ اس سے پہلے وزیراعظم اورنج لائین سروس کا آغاز بھی کروا چکے ہیں۔ ان منصوبوں کے بارے میں بنیادی معلومات مندرجہ ذیل ہیں بلیو لائین PIMS سے کورال تک ہے۔20 کلومیٹر کے اس فاصلے میں 13 بس سٹاپ ہیں۔ صبح 6 سے رات 10بجے تک یہ بسز 8منٹ کے وقفے سے چلیں گی۔پہلے 30 دن یہ سروس بالکل مفت ہو گی، شہریوں سے کرایہ نہی لیا جائے گا۔ مضافاتی علاقوں کی شہریوں کی سہولت کے لیے PWD سے کورال شٹل بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے گرین لائین بارہ کہو سے PIMS تک ہے۔15.5 کلومیٹر کے اس فاصلے میں 8 بس سٹاپ ہیں۔صبح 6 سے رات 10بجے تک یہ بسز 15 منٹ کے وقفے سے چلیں گی۔پہلے 30 دن یہ سروس بالکل مفت ہو گی، شہریوں سے کرایہ نہی لیا جائے گا۔ مضافاتی علاقوں کی سہولت واسطے بارہ کہو بازار سےشٹل بس سروس کا آغاز بھی کیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں