201

محکمہ فاریسٹ کوٹلی ستیاں کے 240 ملازمین کی تنخواہیں 12 ماہ سےتعطل وزیر اعلی پنچاب نوٹس

راولپنڈی (نوید ملک ،نمائندہ پنڈی پوسٹ )محکمہ فاریسٹ پنجاب کوٹلی ستیاں شعبہ گزارہ کے 240 ملازمین کی تنخواہیں 12 ماہ سے جاری نہیں کئے گئی وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ان کی عید کو پروقار بنانے و انکے خاندانوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لئے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم جاری کریں تفصیلات کے مطابق راولپندی ڈویژن کے فاریسٹ کوٹلی ستیاں میں تعینات محکمے کے 240 ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ 12 ماہ سے تعطل کا شکار ہیں جس سبب ملازمین مایوسی و پریشانی کا شکار بچوں کے نئے تعلیمی سال شروع ہونے پر انکی نئی کتابوں کاپیوں کی خریداری و عید کی خوشیوں میں رنگ بھرنے سے قاصر۔ پنڈی پوسٹ ذرائع کے مطابق راولپندی ڈویژن محکمہ فاریسٹ کے افسران نے درپیش معاملہ سے صوبائی وزیر جنگلات مریم اورنگزیب کو بھی آگاہ کر رکھا ہے ان ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری کی سمری منظوری کے لئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پاس موجود ہے مگر تاخیر کی جا رہی ہے محکمہ جنگلات گزارہ کے ملازمین کے بچوں و فیملز نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہوزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز ہماری مشکلات کا احساس کریں ہمارے والدین کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں