راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری حلقہ این اے 51 مری کوٹلی ستیاں ِ کہوٹہ، کلر سیداں کی تحصیلوں پر مشتمل ہے جہاں سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی متعدد بار کامیا ب رہا ہے لیکن حالیہ الیکشن میں ان کے خصہ لینے کے بعد یہ حلقہ زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے حلقہ این اے 51 میں کل رجسٹررڈ ووٹرزکی تعداد ساڑ ھے 6لاکھ ہے جبکہ حلقہ کی اہم سیاسی شخصیات کی وابستگیاں بھی تیزی سے بدل رہی ہیں اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے تحصیل مری کے صدر سہیل عباسی اور پی ٹی آئی میونسل کارپوریشن مری کے جرنل سیکرٹر ی راجہ شہزاد نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیاہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما ناظم گھوڑا گلی راجہ خلیل احمد شہزاد نے ن لیگ کے امید وار راجہ سرور کے قافلے میں شامل ہو گے مری کی سیاسی شخصیت راجہ باکر عباسی نے بھی ن لیگ کے اومیدوار کی حمایت کر دی جبکہ اگلے چند روز میں تحصیل مری کی دیگر اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے مری مال روڈ پراسامہ اشفاق کے مرکزی آفس کے اعلان کے موقع پر متوقع ہے
137