حضرت سائیں بابا میاں جیون سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب

ساگری شہر میں حضرت سائیں بابا میاں جیون سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی اختتامی تقریب دربار کے احاطہ میں زیر صدارت گدی نشین سائیں محمد یاسین ستی اور گدی نشین سائیں غلام نبی ستی منعقد ہوئی. تقریب کا آغاز قاری ندیم الرحمن’ سیالوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا.

حافظ محمد اکبر معصومی اور حافظ محمد عاصم معصومی نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ و سلم میں ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا. اختتامی دعائیہ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ مفتی فتح محمد علوی سیالوی تھے. اس موقع پر انہوں نے اللہ پاک کے انعام یافتہ اور مقرب بندوں پر سیر حاصل خطاب کیا.

تقریب سے مولانا عامر شہزاد نعیمی اور مولانا افراہیم بھٹی نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے صاحب مزار اور اولیائے کرام کی شان بیان کی. اس موقع پر مقامی علمائے کرام، معززین سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ چیئرمین راجہ شہزاد یونس، محمد ظفر قادری، چوہدری دانیال رضا، ماسٹر منور حسین شاد اور زاہد رفیق نے خصوصی شرکت کی.

نقابت کے فرائض قاری محمد ندیم رضوی نے سرانجام دیئے. محفل پاک میں آئے مہمان حضرات اور عوام علاقہ نے عرس انتظامیہ بالخصوص خرم شہزاد ستی، ناصر الہی’ ستی اور چوہدری حنیف کو منظم اور بہترین انتظامات پر حک بزم رضائے مصطفی’ مانکیالہ سٹیشن کی جانب سے خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا. آخر میں قاری محمد ندیم رضوی نے اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا فرمائی.


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں