142

حسنین نازش کے سفرنامہ ’ ’امریکہ میرے آگے‘‘ کی تقریبِ رونمائی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سخن ساز ادبی و ثقافتی فورم کے زیر اہتمام معروف ادیب حسنین نازش کے سفرنامہ ’ ’امریکہ میرے آگے‘‘ کی تقریبِ رونمائی مورخہ 28جنوری2020 بروز جمعہ شام4بجے اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آبادمیں منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف دانشور ناول نگار حفیظ خان صاحب نے فرمائی۔ جبکہ ڈاکٹریوسف خشک صاحب (چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان)نے اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مہمانانِ اعزازمعروف ادیب جناب ڈاکٹر نثار ترابی صاحب، جناب نسیم سحر صاحب اور جناب جبار مرزا صاحب تھے۔جبکہ منظوم خراجِ تحسین معروف شعرا کرام جناب الیاس بابر اعوان صاحب ،جناب نوید ملک صاحب اورجناب ساجد حیات صاحب نے پیش کیا۔ تجزیہ نگاروں میں محترمہ پروفیسر صبا جاوید صاحبہ اور محترمہ نعیم فاطمہ علوی صاحبہ شامل تھیں ۔محفل میں شریک دانشوروں نے حسنین نازش کے فن اور شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کی اور کتاب میں سے منتخب اقتباسات نذرِ سامعین کیے اور اس کتاب کو ادب میں ایک بہترین اضافہ قرار دیا۔معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈزتقسیم کی گئیں۔آخر میں چیئرمین سخن ساز ساجد حیات نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ایسی تقاریب کے تسلسل کا عزم کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں