256

حبیب بنک کی تاریں چوہے کاٹ گئے،صارفین ذلیل و خوار

مانکیالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حبیب بنک مانکیالہ برانچ میں چوہوں نے تاریں کاٹ ڈالیں صارفین ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں رو ڈپر مانکیالہ میں قائم حبیب بنک کی برانچ 1903میں چوہوں نے تاریں کاٹ ڈالیں جس کی وجہ سے کھاتہ داروں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے بنک ملازمین ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر خوش گپیوں میں مصروف صارفین کو روات و دیگر شہروں میں قائم برانچز میں جانے کا مشورہ دینے لگے ذرائع نے بتایا کہ ملازمین نمازجمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد گئے واپس آئے تو تاریں کٹی ہوئی تھیں کاروباری طبقہ سے وابستہ صارفین نے عملہ کی نااہلی و غفلت پر سخت رد عمل کا اظہار کیا،صارفین نے بنک حکام سے ملازمین کی غفلت کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں