99

حالیہ بارش کے باعث مری کی سیاحتی شاہرات ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مری حالیہ شدید بارشوں کے باعث مری کی تمام سیاحتی شاہراہیں،لنک روڈ اوربازار وں کی سڑکیں کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہیں۔ محکمہ ہائی وے مری کی نا قص کارکردگی اور عدم توجہی کے باعث ملک بھر سے یہاں آنے سیاحوں اورمقامی لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے۔بعض مقامات پرپیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے کلڈنہ روڈ،مال روڈ،کارٹ روڈ،کلفڈن کیمپ روڈ،امتیاز شہید روڈ سمیت اکثر سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔ عوامی اورسیاحتی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اوربرفباری کے سیزن سے قبل تمام شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں