اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)غفورحیدری کا کہنا ہےکہ ملک بھرمیں مودی کےاقدامات کیخلاف احتجاج ہوگاجی یو آئی ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ریڈزون میں روزانہ جلسےہورہےہیں، جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت لینگےانہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان میں ریلیاں نکالیں گے،18 فروری کوپارلیمنٹ ہاؤس کےسامنےجلسہ ہوگارہنماء جی یو آئی ف نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے 18 فروری کو یوم حجاب کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، یوم حجاب کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنی ہیں، با حجاب خواتین احتجاج میں شریک ہوں انہوں نے کہاکہ 18 فروری کو 3 بجے پارلیمنٹ کے سامنے ریلی اور جلسہ ہوگا
153