145

جی ٹی روڈ پر المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق چھ افراد زخمی

سوہاوہ(یاسر فہمیدہ، نمائندہ پنڈی پوسٹ) جی ٹی روڈ پنڈ متے خان کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کی تین خواتین جانبحق. ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں چار بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو نے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، بدقسمت خاندان سیالکوٹ سے راولپنڈی جا رہا تھا. پنڈ متے خان کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جانبحق جبکہ ایک ہسپتال پہنچ کا جان کی بازی ہار گئی جانبحق ہونے والوں میں 32 سالہ حفصہ ،18 سالہ ثنا اور 20 سالہ سمیرا شامل ہیں شدہد زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں دو سال سے نو سال تک ہیں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔حادثہ شدہد بارش اور ژالہ باری میں ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں