119

جی ٹی روڈ پرشہری حدود میں رات کو اندھیرے کا راج

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم کنٹونمنٹ اور میونسپل کمیٹی کی حدود جی ٹی روڈ کے وسط میں لگی سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب، جی ٹی روڈ پرشہری حدود میں رات کو اندھیرے کا راج، خراب لائٹس کو تبدیل کرکے نئی لائٹس نصب کر کے اندھیروں کا خاتمہ کیا جائے، شہری حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ جہلم اور میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع جی ٹی روڈ پر لگی سٹریٹ لائٹس پچھلے کئی سالوں سے خراب چلی آرہی ہیں، قابل زکر بات یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں نصب درجنوں سٹریٹ لائٹس میونسپل کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث چوری ہو چکی ہیں جبکہ جو لائٹس بچی ہوئی ہیں وہ میونسپل کمیٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کی عدم توجہی کیوجہ سے بند پڑی ہوئی ہیں جبکہ دونوں ادارے ہر سال لاکھوں روپے کا بجٹ سٹریٹ لائٹس کی مد میں منظور کرواتے ہیں لیکن کام صفر ہے، شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم کنٹونمنٹ بورڈ اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو سٹریٹ لائٹس فعال بنانے کا پابند بنایا جائے تاکہ جی ٹی روڈ پر اندھیروں کا خاتمہ ہو سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں