149

جہلم میں اومیکرون پنجے گاڑھنے لگا،احتیاط کی اپیل

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 06 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ ضلع بھر میں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح %1.82 رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 34 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا،محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 151,633 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2804 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2693 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 77 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں محکمہ صحت نے یکم ستمبر 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 37,036 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 255 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 8 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %0.71 ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 74 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 870,971 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔اب تک ضلع بھر میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آؤٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں