117

جہلم‘ لکھ پتی بھکاری گرفتارمقدمہ درج

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم کی تحصیل دینہ سے لکھ پتی بھکاری کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں دینہ سے سرائے عالمگیر کے رہائشی ایک ایسے بھکاری کو گرفتا رکیا ہے جس کی تلاشی کے دوران بھکاری کی خفیہ جیب سے 5/5 ہزار کے نئے نوٹ برآمد ہوئے، بھکاری بشیر احمد جو کہ سرائے عالمگیر کا رہائشی ہے گزشتہ روز دینہ منگلا روڈ پر بھیک مانگ رہا تھا، جسے مشکوک جان کر تلاشی لی گئی تو بھکاری کی خفیہ جیب سے 3 لاکھ 59ہزار روپے برآمد ہوئے۔پولیس نے رقم قبضے میں لے کر بھکاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیق کی جارہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں