131

جہلم شہر کی سڑکوں پر گردوغبار سے شہریوں کا سانس لینا دشوار

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم اندرون شہر کی اہم سڑکوں پر سے گردوغبار اڑنے کے باعث شہریوں کا سانس لینا دشوار، موٹر سائیکل و پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے،سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے کھودی گئی سڑکوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ شہریوں کا سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہ ہونے پر شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اندرون شہر کی سڑکوں کی از سر نو تعمیر کے غرض سے جادہ چوک تا شاندار چوک منڈی موڑ تا ضلع کچہری مختلف مقامات پر سڑکوں کی کھدائی کئی گئی،اس کے بعد متعلقہ محکمہ پراونشل ہائی وے کی عدم دلچسپی کیوجہ سے ٹھیکیدار نے سڑکوں کی تعمیر کرنے کی بجائے ادھورا کام چھوڑ دیا ہے، جس کیوجہ سے سڑک کے دونوں اطراف موجود دکانداروں کا کارروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ مکینوں کے گھروں میں دھول مٹی،گردوغبار کیوجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، سڑکوں پر سے اڑنے والی گردوغبار کیوجہ سے شہریوں بالخصوص مریضوں کے لئے سفر وبال جان بنتا جا رہاہے، جلدی امراض،آنکھوں کی بیماریاں، دمہ، معدہ سمیت کئی امراض لاحق ہونے کا قوی اندیشہ ہو چکا ہے، دکانداروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھول مٹی کے باعث انکے کارروبار زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیارسڑکوں کی جلد از جلد تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا بندوبست کیا جائے تاکہ شہریوں کو موذی امراض سے بچایا جا سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں