جہلم شہر کے بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب،شہریوں کو رقم نکلوانے میں شدید مشکلات کا سامنا، شہریوں کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر سمیت قرب و جوار میں قائم بینکوں کی بیشتر اے ٹی ایم مشینوں پر ”اے ٹی ایم مشین عارضی طور پر بند“ کے نوٹس لگا دیئے جاتے ہیں جبکہ بینکوں کے دروازوں پر تعینات سیکورٹی گارڈز نے اے ٹی ایم مشین خراب ہونے کے چارٹ لگا دیتے ہیں ا ے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کی وجہ سے صارفین بینکوں کے چکر کاٹتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ بینک انتظامیہ سے اس بابت پوچھا جائے تو وہ اکاؤنٹ ہولڈر کو مطمئن کرنے کی بجائے ٹرخا دیتے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکثر بینک منیجرز لنکس ڈاؤن کا کہہ کر طفل تسلیاں دے دیتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہریوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ایسے بینکوں اوران کے ذمہ داران کے خلاف کارروائیاں کرنے اور بند اے ٹی ایم مشینیں فعال کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
174