109

جہلم شہر میں تجاوزات کی بھرمار‘شہریوں کو پریشان کن صورتحال کا سامنا

جہلم شہر میں تجاوزات کی بھرمار اور صفائی کی ابتر صورتحال، جگہ جگہ تجاوزات کے باعث شہریوں کو پریشان کن صورتحال کا سامنا جبکہ صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہو چکی ہے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے جس کے باعث شہر کی سڑکوں، بازاروں کی حالت گھمبیر ہو چکی ہے، تجاوزات کے باعث شہریوں کو پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، اسی طرح شہر اور ملحقہ آبادیوں کے گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہو چکی ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جنہیں اٹھانے کی سینٹری ورکرز زحمت گوارا نہیں کرتے، شہریوں نے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی، چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہر میں قائم ہونے والی غیر قانونی تجاوزات اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیں تاکہ شہریوں کو مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں