182

جہلم شہرمیں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں

جہلم شہر کے بازاروں گلیوں چوک، چوراہوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے خطرہ بن گئیں‘بوسیدہ بجلی کی تاروں کو تبدیل کرکے نئی فور کور لائنیں بچھائی جائیں یا موجود تاروں کو محفوظ بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں شہریوں کا چیف ایگزیکٹو آئیسکو اسلام آباد سے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر کے بازاروں، گلیوں چوک چوراہوں اور سڑکوں پر بجلی کی بوسیدہ ننگی تاریں شہریوں کے لئے خطرے کی علامت بن چکی ہیں، موسم برسات میں شارٹ سرکٹ جیسے واقعات رونما ہونے کا قوی اندیشہ ہے،اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بازاروں گلیوں چوک چوراہوں سمیت سڑکوں پر بجلی کی لٹکتی ننگی تا ریں حادثات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں، متعلقہ حکام بجلی کی بوسیدہ تاروں کو تبدیل یا محفوظ بنانے کے اقدامات اٹھائیں تاکہ بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین، معصوم بچے اور شہری محفوظ رہ سکیں یہ امر متعلقہ احکام کے لئے نیک نامی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں