163

جہلم رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے، افطار، دسترخوان کا لازمی جزو کھجور 50 فیصد تک مہنگی ہو گئی، ضلعی ہیڈ کوارٹر میں رمضان المبارک قریب آتے ہی مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ریکارڈ کیاجارہا ہے، جس سے صارفین کے لئے بجٹ بنانا مشکل تر ہو گیاہے، ماہ مقدس قریب آتے ہی ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے، مارکیٹ میں کریلا110 کی بجائے 130 روپے،بھنڈی220 روپے کی بجائے250 روپے، مٹر95 روپے کی بجائے 120 روپے، شملہ مرچ 70 روپے کی بجائے 100 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوتی رہی، جبکہ دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کھجور کی قیمت میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا، ایرانی کھجور کی قیمت میں 100 روپے کلو گرام اضافے کے بعد قیمت300 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جبکہ،مضافاتی کھجور کی قیمت میں 190 روپے سے 200 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، سبزیوں، پھلوں، دالوں اور گوشت سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ساتویں آسمان کی بلندیوں کو چھورہی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں