212

جہلم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں سائلین خوار ہونے لگے

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں سائلین خوار ہونے لگے، اہلکاران سائلین کو دفتر کا طواف کروانے لگے، دفتری اہلکار دفتر کے باہر موجود ایجنٹوں کی سرپرستی کرنے لگے، ایکسائز دفتر کے ملازمین ایجنٹوں سے معاملات طے کرنے لگے، سائلین کا ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سول لائن پر قائم ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن دفتر میں تمام دفتری امور آن لائن ہونے کے باوجود ملازمین سائلین کی داد رسی کرنے کی بجائے سادہ لوح سائلین کو چکر لگوانے لگے۔ معمولی کام بھی گھمبیر صورتحال سے دوچار کردیاجاتا ہے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کی جانب سے باقاعدہ دفتر کے سامنے موجود ایجنٹوں سے سرعام روابط قائم کررکھے ہیں اور سائلین کی درخواستوں پر اعتراضات لگا کر ایجنٹوں کے پاس بھیج دیا جاتا ہے جہاں ایجنٹوں کی مداخلت پیسوں کی چمک پر سائلین کے کام آنکھ جھپکنے سے قبل ہی کر دیئے جاتے ہیں، ایکسائز دفتر میں تبدیلی سرکاربھی ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ جس کیوجہ سے سائلین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جانے کی بجائے ایجنٹوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے، شہریوں نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مطالبہ کیاہے کہ ایکسائز دفتر کے باہر موجود ایجنٹوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ سائلین بغیر رشوت کے میرٹ پر اپنے کام کروا سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں