117

جہلم انجکشن سے نشہ کرنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں انجکشن سے نشہ کرنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا،سرعام میڈیکل سٹوروں پر بغیر ڈاکٹری نسخہ کے نشہ آور انجکشنوں کی فروخت جاری، سروے کے دوران شہریوں کا کہنا تھا کہ انجکشن کا نشہ نوجوان نسل میں بڑی تیزی سے بڑھتا جا رہاہے، جس کی زد میں اب لڑکیاں بھی آرہی ہیں، نشہ آور ٹیکہ ضلع بھر میں موجود کسی بھی میڈیکل سٹور سے بڑی آسانی سے خریدا جا سکتا ہے، شہر کے پڑھے لکھے نوجوان اور کارروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی نشے کے عادی ہوتے جارہے ہیں، اس نشہ سے اب تک متعدد گھروں کے چراغ گل ہوچکے ہیں، لیکن نشے کے ٹیکوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ممنوعہ انجکشن کسی بھی میڈیکل سٹور سے بغیر ڈاکٹری نسخہ کے ملنا باعث تشویش ہے، شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب،صوبائی وزیر صحت، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت ڈپٹی کمشنر سے ضلع بھر میں فروخت ہونے والے نشہ آور ٹیکوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں