جہلم سردی کے موسم میں اندرون شہر کے علاقوں میں گیس کے کم پریشر اور بندش کے باعث شہریوں کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہونے لگا اور شہریوں کی قوت برداشت جواب دے گئی، صارفین نے گیس پریشر کم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں گیس صارفین اب لکڑیوں اور تیل کے صارف بنتے جارہے ہیں جس کی بنیادی وجہ گیس کا کم پریشر اور بندش ہے۔ اس وجہ سے شہریوں کے گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو ر ہے ہیں،صارفین نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ضلع جہلم پاکستان کا واحد ضلع ہے جہاں سے تمام سرکاری ادارے ملک پاکستان کی معیشت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
