173

جہلم‘گیس پریشر میں کمی سے شہری مشکلات کا شکار

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس غائب ہو گئی، بیشتر علاقوں میں گیس کا نام و نشان ہی نہیں، خواتین کو امور ِ خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، شہر کے متعدد علاقوں جن میں پروفیسر کالونی، آفیسر کالونی، بلال ٹاؤن، مشین محلہ، شمالی محلہ، جادہ سمیت ملحقہ آبادیوں میں گیس کے کم پریشر اور بندش سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہواتو گیس کا پریشر جو پہلے کم تھا ایک دم سے گیس شہر کے بیشتر علاقوں سے غائب ہوگئی، گیس کی بندش سے خواتین شدید پریشان دکھائی دیتی ہیں، سکولوں، کالجوں میں زیر تعلیم بچے صبح بغیر ناشتے کے جانے پر مجبور ہیں، کارروباری مراکزاورسرکاری و نجی دفاتر جانے والے مرد و خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں