167

جہلم‘کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم شہرو گردونواح میں غیر معیاری، مضر صحت، کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری، شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی،شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر وگردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی کیوجہ سے مضر صحت دودھ کی فروخت جاری، گوالوں نے کیمیکل سے دودھ تیار کرکے فروخت کرنا شروع کر دیاہے، کیمیکل ملے دود ھ کے استعمال سے شہری، موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے، شہری دودھ سمجھ کر زہراستعمال کرنے پر مجبور ہیں۔سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں صرف کاغذات کی حد تک محدود ہو چکی ہیں،شہر و گردونواح میں مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، ضلع جہلم میں گوالوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں نہ ہونے کیوجہ سے ضلع بھر میں مضر صحت دودھ کی فروخت جاری ہے۔مضر صحت دودھ کیمیکلز پاؤڈر، یوریا کھاد، بال صفا پاؤڈراور پانی کی ملاوٹ سے تیارکیا جارہا ہے، پہلے گوالے دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرتے تھے، اب کیمیکل فارمولوں سے دودھ کی شکل میں سفید زہر فروخت کر رہے ہیں، کیمیکل سے تیار ہونے والے اس دودھ میں ڈٹرجنٹ پاؤڈر، یوریا کھاد اور بال صفا پاؤڈر کی آمیزش سے 2نمبر مضر صحت دودھ تیار کرکے شہریوں کے گھروں سمیت دکانوں پر سپلائی کیا جارہاہے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ ذمہ داران سے اس گھناؤنے کام کو بند کروانے اور ناقص دودھ فروخت کرنے والے گوالوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں