89

جہلم‘موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ کے باعث لڑائی جھگڑے معمول بن گئے

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم شہر کے مرکز میں واقع گنجان آباد مین بازار میں موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ کے باعث لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن گئے، دکانداروں،راہگیر اور صارفین موٹر سائیکلوں کو بازار کے عین وسط میں کھڑی کرنے کیوجہ سے لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن گئے۔جس کی وجہ سے کس بھی وقت کوئی ناخوشگوار خونی واقعہ پیش آسکتا ہے،شہری تنطیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق مین بازار میں موٹر سائیکلوں کی بے ترتیب پارکنگ نے خریداروں کی مشکلات میں اضافہ کردیاہے، نامعلوم موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کے باعث کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار خونی واقعہ پیش آسکتا ہے، دکاندار اپنی دکانوں کے باہر موٹر سائیکلوں کو کھڑی کر دیتے ہیں جبکہ دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ تک تجاوز قائم کرکے اشیاء سجارکھی ہیں جس کیوجہ سے پیدل گزرنے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، غلط پارکنگ اور راستہ نہ ہونے کیوجہ سے دکانداروں اور خریداروں کے درمیان لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن چکے ہیں، آڑی ترچھی پارکنگ اور چلتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں نے خریداروں خصوصاًخواتین اور بچوں کا بازارمیں چلنا پھرنا بھی محال کرکے رکھ دیا ہے، مین بازار بنیادی طور پر خواتین کی خریداری کا مرکز سمجھا جاتا ہے، عید کی آمد کیوجہ سے بازارمیں خریداروں کا رش اور موٹر سائیکلوں کا بیچ راستے میں کھڑا کرنے سے چلنا پھرنا محال ہو کر رہ گیا ہے، روزے کی حالت میں روزہ داروں، خصوصاً خواتین کو نامحرم افراد کی جانب سے دھکم پیل میں محفوظ رہنا کافی دشوار ہوجاتا ہے، بازار میں دکانداروں کی جانب سے کھڑی کی جانے والی موٹر سائیکلوں کیوجہ سے کسی بھی وقت کوئی خونی حادثہ رونما ہو سکتا ہے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں فائر بریگیڈ اورایمبولینسز ریسکیو گاڑیاں بھی مین بازار میں داخل نہیں ہوسکتی،واضح رہے کہ عید الفطر کی آمد میں صرف دو عشرے باقی ہیں جس کیوجہ سے خریداروں کا جمِ غفیر بازاروں کا رخ کررہاہے۔شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر کے بازاروں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدمات اٹھائے جائیں اور شہر کے بازاروں کو کشادہ بنانے میں کردار ادا کیاجائے تاکہ عید کی خریداری کے لئے آنے والے صارفین مشکلات سے بچ سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں