151

جہلم‘جدید تعلیم کے نام پر لوٹ،کھسوٹ کا سلسلہ عروج پر

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم شہرو گردونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی اکیڈمیز قائم جدید تعلیم کے نام پر لوٹ،کھسوٹ کا سلسلہ عروج پر، اکیڈمیز میں لڑکے و لڑکیاں ایک ساتھ، شرم و حیاء ختم، اخلاقیات کا جنازہ، ذمہ دار افسران بے بس، معزز شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کیمطابق اندرون شہر و ملحقہ علاقوں میں جگہ جگہ غیر قانونی اکیڈمیز قائم ہو چکی ہیں جن میں جدید تعلیم کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ تعلیم کے نام پر لوٹ مار کرنے والی اکیڈمیز میں لڑکے و لڑکیاں ایک ساتھ بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں شرم و حیاء ختم اور اخلاقیات کا جنازہ نکلنا شروع ہو چکا ہے،طلباء و طالبات کا مستقبل بھی داؤ پر لگا ہواہے،یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان اکیڈمیز کے ذمہ داران کم سن معصوم طالبات کو اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا کر ان سے شادیاں رچا نے سے بھی گریز نہیں کرتے اور اب تک ایسے متعدد اخلاقیات سے گرے واقعات رونما ہو چکے ہیں، سب کچھ جاننے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے، جس پر معززشہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں