128

جڑواں شہروں میں پتنگ بازی عروج پر،پولیس تماشائی

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی،پولیس نے پتنگ فروشوں کے سامنے خاموشی اختیار کر لی، کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے، تفصیلات کے مطابق پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ پتنگ بازی سے شہریوں سمیت بچوں کے والدین خوف و حراس میں مبتلا ہونے کیوجہ سے شہریوں نے بچوں کو گھروں سے باہر نکالنا بند کر دیا، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے شوقین بگڑے گھروں کے رئیس زادے پتنگ بازیاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس خاموشی تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری مقامی پولیس پر عائد ہوگئی، ضلعی پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنا سوالیہ نشان ہے،دوسری جانب بااثر نوجوان چھتوں پر پتنگیں اڑا کر قانون کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں