193

جواء ہنستے بستے گھرانوں کو اجاڑنے لگا

جہلم شہر و گردونواح میں کبوتروں کی اڑان پر جواء،ہنستے بستے سینکڑوں گھرانے تباہی کے دہانے پر۔رفاعی فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق، ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں کبوتروں کی اڑان کے منعقد ہونے والے مقابلوں میں ماہانہ اور سالانہ کی بنیاد پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا جواء کھیلا جانے کا انکشاف۔ جیتنے والے جواریوں کو نقدی، کاریں، موٹر سائیکلیں انعام میں دی جاتی ہیں۔ جو حلقے اس گھناؤنے دھندے کا شکار ہیں وہاں لڑائی جھگڑے بھی روزانہ کا معمول بنے ہوئے ہیں۔ معاشرے میں روز بروز بڑھتی ہوئی برائیوں کیوجہ سے درجنوں گھرانوں کے چشم و چراغ بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں،

گلی کوچوں میں پورا دن کبوتر بازوں کے آوازے کسنے کیوجہ سے شرفاء کی اور گھریلو خواتین کی زندگیاں بھی عذا ب بن چکی ہیں کبوتر اگر کسی شہری کے گھر کی چھت پر جا گرتا ہے تو کبوتر باز چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بغیر اطلاع شہریوں کے گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں، عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی، تنظیموں کے عمائدین نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں کبوتر بازی پر ہونے والے لاکھوں روپے کے جوئے پر سخت پابندی عائد کی جائے اور کبوتر بازی کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں تاکہ شریف شہریوں کے بچے اس گھناؤنے فعل سے محفوظ رہ سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

جواء ہنستے بستے گھرانوں کو اجاڑنے لگا“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں