203

جنسی ہراساں کرنے پر بہو نے سسر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کی رہائشی مسماۃ (ر) نے بتایاکہ میری شادی تقریبا ایک سال قبل خاندان والوں کی مرضی سے محمد عدنان کیساتھ ہوئی تھی۔ گزشتہ روز شام چار بجے کے قریب، میں اپنے سسرال میں موجود تھی کہ میرے سسر محمد بشارت نے کہا کہ آؤ چارہ کاٹنے میں میری مدد کرو جس پر میں چارہ کاٹنے والی مشین کے قریب چلی گئی۔سسر بھی میرے قریب آ گیا اور میرے جسم کے احساس حصوں پر ہاتھ لگانا شروع کر دیا،میں نے اسے اس کام سے روکا اور کہا کہ شرم کرو تم میرے باپ کے برابر ہو۔میری ساس بھی ادھر ہی درخت کے نیچے بیٹھی ہوئی تھی۔خاتون کے مطابق اس سے قبل بھی سسر نے اسے باہوں میں لے کر گلے کیساتھ لگانے کی کوشش کی تھی مگر اپنا گھر بچانے کیلئے خاموش رہی مگر اب مجبور ہو کر لب کشائی کر رہی ہوں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں