راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاک فوج میں تبدیلی کمانڈ کی پُر وقار تقریب کا آغاز ہوگیا، نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر فوج کی کمان سنبھالیں گے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تقریب میں پہنچ گئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازی گارڈ کا معائنہ کیا، اعزازی گارڈ نے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے مارچ پاسٹ بھی کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی، جہاں پر شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
