پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر ) فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جیسے ہی عملدرآمد ہوگا،اس پرکوئی فیصلہ آئے ہم آپ کو بتایں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ بنارہے ہیں، ہمارا مسئلہ افغان عبوری حکومت سے ہے، افغانستان کے لوگوں سے نہیں، دہشتگردی کے خلاف مربوط جنگ لڑنے کیلئے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔