129

جماعت اہلنست کا نماز جمعہ کے بعد جیو ٹی وی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘ڈڈیال
اہلنست جماعت سب ڈوثرن کے زیراہتمام آج نماز جمعہ کے بعد جیوٹی وی اور اس کی تما م ٹیم کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہر کیا گیا جو مرکزی جامع مسجد خنیفہ ڈڈیال

سے شروع ہو ااور ڈڈیال شہرکے کمرشل چوک میں پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گیا جلوس کی قیادت امیر اہلنست الجماعت تحصیل ڈڈیال الحاج جمیل اقبال ملک خطیب مرکزی جامع مسجد محمد بشیر نواز جلالی جنرل سیکر ٹری سنت الماعت سید ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ کر رہے تھے شرکا جلوس جیوکو بند کرو جیوٹولہ ہائے ہائے شرم کرو میر شکیل الرحمن شرم کرو کے نعرے لگا رہے تھے جلوس کمرشل بنک سکواٹر کے سامنے پہنچ کرجلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا احتجاجی مظاہرے سے ابرار حسین ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین اتحاد الملسین کے صدر سیدنذیر حسین شاہ خطیب مرکزی اماہ بارگاہ مولانا سجاد حسین صدرانجمن تاجراں ڈڈیال حاجی خلیل صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق مولانا مسعود چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا جیو ٹی وی کو بند کیا جائے ورنہ عاشقان مصطفی اہل بیعت سپارسالار اسے خود بند کریں انہوں نے کہاآج لوگوں نے جاگو پاکستان میں ویناملک اور اس کے شوہر کے حوالے سے کہاہے پوری اسلامی اور 18کڑور پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کی دل زاری ہو گئی ہے خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا محمد نوا ز جلالی نے کہاہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چائیںیہ یہودی ٹولہ کی سازش ہے اس ٹولہ نے ہمیشہ کئی سالوں سے ہماری دل اظہاری شروع کر رکھی ہے جو ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اس ٹولہ نے مختلف شکالوں میں کبھی خاکوں کی شکل میں قرآن کی بے حرمتی آج ان لوگوں نے اہل بیعت پر انگلی اٹھائی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں