کلر سیداں (چوہدری اشفاق‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)جماعت اسلامی یوتھ ونگ کلرسیداں کا زونل کونسل کا اجلاس قرطبہ مسجد دفتر جماعت اسلامی میں زیر صدارت صدر جے آئی یوتھ تحصیل کلرسیداں زون عبدالودودعامرہوا‘ عبدالودودعامر نے کونسل کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت واحد جماعت اسلامی ہے جو کرپشن سے پاک ہے اور اس کے دامن پہ آج تک کوئی دھبہ نہیں لگا اور نوجوانوں کو اس میں شامل ہونا چاہیے تاکہ ان کے حقوق حاصل ہوں 28 نومبر کوکلر سیداں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد ڈی چوک میں احتجاج کے لیے جائے گی اور ہم وہاں حکومت کو ان کے وعدے یاد دلائیں گے اور اپنا حق مانگیں ہم پوچھتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریاں اور گھر کہاں گئے اس حکومت نے نوجوانوں کو دھوکا دیا اور ان کا استحصال کیا اس موقع پہ امیر جماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال اور قیم جماعت اسلامی کلر سیداں مولانا قاسم الحق ٫صدر الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں محمد توقیر اعوان اور ڈاکٹر ربنواز نے خصوصی شرکت کی اور اہداف کا جائزہ لیا اور اپنی ہدایات سے نوازاعلاؤہ ازیں کونسل میں سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ کلرسیداں چوہدری احتشام الحق نائب صدور ٫ عمر فاروق ٫ محمد تحسین ٫ محمد اسامہ ٫ محمد توقیر جمیل ۔ایم سی صدر نقاش جاوید اور مختلف یوسیز اور وارڈز کے صدور و ٹیم موجود تھی
156