جماعت اسلامی نے خدمت کی مثالیں قائم کی ہیں نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی

واہ کینٹ ۔ جماعت اسلامی کا 84واں یومِ تاسیس، سیلاب متاثرین کے لیے 5 لاکھ کا عطیہ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 84ویں یومِ تاسیس کی تقریب واہ کینٹ کے مرکزی کیمپ الخدمت فاؤنڈیشن لالہ رخ بستی چوک میں منعقد ہوئی جس سے جماعت اسلامی کے قائدین شمس الرحمن سواتی ، پروفیسر محمد وقاص ، ثاقب صدیقی و دیگر نے خطاب کیا تقریب میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر یوتھ پی پی13 کے وفد نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی کو پیش کیا۔

ملک میں اگر سیلاب آئے یا زلزلہ ہو یا کوئی بھی آفت جماعت اسلامی نے خدمت کی مثالیں قائم کی ہیں اور کبھی اس کا احسان نہیں جتلایا سب کچھ صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لئے کیا جاتا ہے واہ کینٹ میں محبوب عالم اور ان جیسے دیگر ساتھی جماعت اسلامی اور الخدمت کا چہرہ ہیں ڈاکٹر اسامہ رضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کا قیام اس مقصد کے تحت عمل میں آیا کہ انسانی زندگی کے تمام شعبے عقیدہ و خیال، تعلیم و تربیت، معیشت و سیاست، قانون و عدالت، حتیٰ کہ بین الاقوامی تعلقات خدا کی بندگی اور انبیاء کی ہدایت کے تابع ہوں

انہوں نے موجودہ سیاسی و معاشی بحران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فام 45 کو پھاڑ کر فام 47 کی بنیاد پر جعلی اسمبلیاں اور حکومتیں قائم کی گئی ہیں، عوام کی کسی کو پرواہ نہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو نئے سیاسی نظام سے ہمکنار کرے گی۔