جب جلد کے باریک سوراخ سی بم نامی تیل جیسے مادے سے بند ہوجائیں تو ان کی جگہ دانے ابھر آتے ہیں۔ ان دانوں سے بچنے کے لئے غذائی اجزاء سے بھرپور خوراک کا استعمال کریں مثال کے طور پر نمک سے پاک گری دار اور خشک میوہ جات۔ روغنی مچھلی، پھل، سبزیاں اور ثابت اناج آپ کو اس بیماری سے بچنے کے لئے ضروری اجزائفراہم کرسکتا ہے۔ ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جن میں معدنی تیل پایا جاتا ہو اور پانی کثرت سے پئیں۔ (کرن نبیل)
131