راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ) گنجمنڈی پولیس کی کاروائی،جعلی اشیاء فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار، مختلف برانڈز کے جعلی شیمپو برآمد۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی اشیاء فروخت کرنیو الے دکاندارعبدالوہاب کو گرفتارکرلیا،،ملزم سے مختلف برانڈز کے جعلی شیمپو برآمد ہوئے، گنجمنڈی پولیس نے نجی کمپنی کی جانب سے درخواست موصول ہونے پرمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ جعل سازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
176