ملک بھر میں آج سڑسٹھواں جشن یوم آزادی روایتی جذبہ حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں
میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی وفاقی دارالحکومت میں آج جشن آزادی کا آغاز اکتیس توپوں کی سلامی سےہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو ا۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں قومی یکجہتی ، مسلم امہ کے اتحاد، ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کراچی میں بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہو ا۔ ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار گلی محلوں میں ملی نغموں کی گونج، قوم آزادی کا۔ اہم سرکاری اور نجی عمارات کو قومی پرچم والی جھنڈیوں، جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف پاکستانی پرچم ، رنگ برنگی جھنڈیاں، ماسک ، بیجز اور اسٹیکرز دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار شہری جشن آزادی کو شایان شان منانے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سیاسی جماعتوں، این جی اوز سمیت مختلف تنظیموں کی طرف سے تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔