ساگری (زاہد نقیبی) ساگری میں جشن عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا مرکزی جامع مسجد محلہ اعوان ساگری سے شروع ہونے والے جلوس کی قیادت مولانا محمد ندیم الرحمنٰ سیالوی, مولانا عمران قادری پنجتنی, مولانا ثاقب یاسین طاہری, مولانا ظفر اقبال, قاری سراج حمید اور دیگر علماء کرام کر رہے تھے جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں بزرگ بوڑھے نوجوان اور بچے شامل تھے, جلوس کے شرکاء کیلئے جگہ جگہ خوبصورت سٹیج سجائے گئے تھے جہاں شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا, اسی طرح جامع مسجد نور مصطفی میلاد چوک مجید آباد سے نکالے جانے والے جلوس کی قیادت قاری محمد ندیم رضوی, قاری محمد وقار, قاری محمد شہزاد, قاری محمد کامران, قاری عمر حیات اور قاری محمد خورشید نے کی جب جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رمیال گائوں پہنچا تو اہل محلہ نے شرکائے جلوس پر گلپاشی کی اور وہاں کی فضا لبیک یا رسول اللہ لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی, بعدازاں جلوس کے شرکاء میلاد چوک میں اکٹھے ہو گئے تو وہاں کی فضا آمد مصطفیﷺ مرحبا مرحبا, سرکارﷺ کی آمد مرحبا مرحبا, مکی کی آمد مرحبا مرحبا, مدنی کی آمد مرحبا مرحبا اور لبیک یا رسول اللہ, لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی, میلاد چوک میں نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ نعت کے نذرانے پیش کئے اور علمائے کرام نے حضور اکرمﷺ کی حیات مبارکہ پر تقاریر کیں جس کے بعد دونوں میلاد جلوس اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے ساگری بازار میں بدر کیانی و ساتھیوں, راجہ طارق و ساتھیوں اور وحید کھوکھر و ساتھیوں کی جانب سے سجائے گئے سٹیج پر علماء نے مختصرا خطاب کیا جلوس ساگری بازار سے ہوتا ہوا جامع مسجد محلہ اعوان میں اختتام پذیر ہوا اسی طرح مجید آباد سے آنے والا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد غوثیہ ابراہیمیہ ساگری سٹاپ میں اختتام پذیر ہوا اور دونوں مساجد میں علمائے کرام نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقاریر کیں, جامع مسجد محلہ اعوان میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے نعتیہ مقابلے کے پوزیشن ہولڈر اور باقی تمام ثناء خواں حضرات میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اور اختتامی دعا کے بعد سامعین میں لنگر تقسیم کیا گیا, قبل ازیں صبح سویرے عاشق ہائوس اور زمرد اقبال نقیبی کی رہائش گاہ پر اہل علاقہ کی چنے اور حلوہ پوری سے تواضع کی گئی,
88