چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چکوال میں جشن بہاراں کی دو روزہ ثقافتی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ثقافتی تقریبات میں گھوڑا ڈانس،کبڈی،بکریوں کامیلہ کے رنگا رنگ پروگرام تشکیل دئیے گئے اور ضلع چکوال کی عوام کو ایک لمبے عرصے بعد تفریح کے مواقع فراہم کیے گئےجشن بہاراں کا انعقاد ثقافتی ورثے کے روح رواں سکندر جٹ نے کیا تھا جبکہ ان کے ساتھ ٹیم میں ملک اختر نواز آڑھتی، گلشیر خان، عمر سلطان،احسن ریاض اور چوہدری عبدالغفار خان شامل تھےدو روزہ ثقافتی تقریبات میں ضلع بھر سے چھالی بکریوں کی نمائش کی گئی۔گھوڑوں کے ناچ میں پاک نین جھنگ، آزاد کشمیر، چکوال اور تلہ گنگ کے نامور گھوڑوں نے شرکت کی اور گھوڑا ڈانس کا مظاہرہ کیاکبڈی میچ میں چکوال اور راولپنڈی کی ٹیموں نے حصہ لیا،چکوال کی ٹیم نے راولپنڈی کی ٹیم کو 36کے مقابلے میں 40پوائنٹ سے شکست دی۔ دو روزہ ثقافتی تقریبات میں سابق وفاقی وزیر میجر(ر) طاہر اقبال، مسلم لیگی رہنما چوہدری سلطان حیدر،سابق عسکری شخصیت میجر جنرل(ر) حافظ مسرور احمد، پی ٹی آئی رہنما چوہدری علی ناصر بھٹی، پیپلزپارٹی رہنما راجہ رضوان ڈنڈوت، ملک طاہر صابر اعوان حافظ آباد، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد خان، سابق کونسلرز چوہدری وسیم ظفر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عبدالخالق، عابد حسین منہاس، عامر زیدی، سابق چیئرمین چوہدری ممتاز کہوٹ جنگا، ریجنل ڈائریکٹر ڈی ارقم سکولز چوہدری معین اکرم، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ راولپنڈی ڈویژن چوہدری غلام جیلانی منہاس، رہنما انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک طیب نذیر، راجہ فرقان ڈنڈوت، سینئر صحافی عبدالغفور منہاس اور دیگر نے شرکت کی اور گھوڑا ڈانس، کبڈی میچ و چھالی بکریوں کی نمائش کے مظاہرے دیکھے۔ شرکاء نے ثقافتی پروگرام کے بانی سکندر جٹ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ کہ انہوں نے ایک لمبے عرصے بعد چکوال کی عوام کو ثقافتی تفریح فراہم کی۔
141